ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چھتیس گڑھ کے بھاجپا لیڈر راجیش مونت کی مبینہ سی ڈی معاملہ کے تحت صحافی ونود ورما گرفتار 

چھتیس گڑھ کے بھاجپا لیڈر راجیش مونت کی مبینہ سی ڈی معاملہ کے تحت صحافی ونود ورما گرفتار 

Fri, 27 Oct 2017 19:46:04    S.O. News Service

نئی دہلی، 27؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) چھتیس گڑھ کے بی جے پی لیڈر راجیش مونت کی مبینہ سیکس سی ڈی معاملہ کے تحت دہلی سے متصل غازی آباد کے اندراپورم سے ایک سینئر صحافی ونود ورما کی گرفتاری کی اطلاع مل رہی ہے۔ ان پر رنگداری اور دھمکانے کا الزام ہے۔ چھتیس گڑھ پولس نے غازی آباد پولس کے مشترکہ تعاون سے صحافی کو گرفتار کیا ۔ پولس کا دعوی ہے کہ ونود ورما کے پاس سے ایک سی ڈی بر آمد ہوئی جو بھاجپا کے قد آور لیڈر راجیش مونت کے مبینہ فرضی سیکس اسکینڈل کی ہے۔ تاہم اس معاملہ میں راجیش مونت جو چھتیس گڑھ میں بھاجپائی وزیرہیں ، ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ مکمل طور پر فرضی ہے جس کمپنی سے جی چاہے اس کی تفتیش کرائی جا سکتی ہے۔ وہیں بی جے پی نے اپنے اس لیڈر کا دفاع کرتے ہوئے کہا یہ معاملہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے ، ونود ورما کی گرفتار ی اور ونود ورماکے ذریعہ راجیش مونت کا نام آنے پربھاجپائی لیڈرنے پریس کانفرنس کر کے کہا یہ معاملہ بالکل فرضی ہے ، یہ کانگریسی لیڈران کی سازش ہے جس ایجنسی کے ذریعہ جانچ کرانی ہو ، کرائی جا سکتی ہے،حقیقت سے کچھ بھی لینا دینا نہیں ہے۔چھتیس گڑھ پولس کا دعوی ہے کہ اس کے پاس کسی پرکاش بجاج نے فون کرکے راجیش مونت کی سیکس سی ڈی بننے کیلئے آئی ہوئی ہے اگر پیسے نہیں دیئے گئے تو اس سی ڈی کو عام کر دیا جائے گا۔ پرکاش بجاج کے اس اطلاع پر چھتیس گڑھ پولس نے غازی آباد پولس کے مشترکہ تعاون سے اندرا پورم سے ونود ورما کو گرفتار کیا ۔گرفتار و نود کمارنے کہا میرے گھر سے 2لاکھ نوٹ ، لیپ ٹاپ ، 500سی ڈی اور پین ڈرائیو پولس لے گئی ہے ، میرے پاس کئی راز دفن ہیں ، ایسا لگتا ہے کہ پولس حکومت کے دباؤ میں آکر گرفتار کر رہی ہے تاکہ ان کے کالے کرتوت کا علم لوگوں کو نہ ہو۔ وہیں کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے اس واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ونود کی گرفتاری سوچی سمجھی سازش کا ایک حصہ ہے اور بی جے پی کے لیڈر راجیش مونت کے کالے کرتوت پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے ، اس کی تفتیش ہونی چاہئے ۔ ونود کما ر بی بی سی اور امر اجالا کیلئے بھی ماضی میں کام کرچکے ہیں ۔عدلیہ نے اس معاملہ میں کہا ہے کہ جب ایف آئی آر میں ونود کا نام نہیں ہے تو پھر گرفتاری کیوں کی گئی،پولس نے ریمانڈ کا وقت مانگا ہے ؛ لیکن عدلیہ نے ریمانڈ کی اجازت نہیں دی ہے۔ وہیں گمان کیا جاتا ہے کہ ونود ورما پر چھیتس گڑھ کانگریس کے سوشل میڈیا ونگ کی نگرانی اور دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی ہے ۔ 


Share: